جنگ بندی معاہدےکےباوجودلڑائی نہ رک سکی

بیروت: اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جب کہ حزب اللہ کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
گزشتہ ہفتے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل اور حزب اللہ ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے حملے کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کیجانب سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کےبعد حزب اللہ نے بھی اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کی جسکے جواب میں اسرائیل نے لبنان پر بمباری کی۔
رپورٹ کیمطابق لبنان پر اسرائیل کی تازہ بمباری میں 11 لبنانی شہری جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئےہیں۔









