جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر دے سکتے ہیں

0
168
جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر دے سکتے ہیں

جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر دے سکتے ہیں

بھارت کے ساتھ کشیدگی کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے بیان میں چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی سے امریکی ڈالر کی قدر میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

ملک بوستان چئیرمین ایکسچینج ایسوی ایشن نے مزید کہا ہے کہ ہم حکومت کو جنگی حالات میں 1 ارب ڈالر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم کرنے کے لیے گزشہ دو سال میں نو ارب ڈالر خریدے ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں نے گزشتہ سال انٹر بینک مارکیٹ کو 6 ارب ڈالر بھیجے ہیں۔

Leave a reply