جنوری کےدوسرے ہفتےسےسردی بڑھنےکی پیش گوئی

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ موسمیات نے رواں موسم سرما میں کم بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے جب کہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
سردی نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جب کہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی کے باعث دریاؤں اور پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا ہے۔
ٹھنڈی ہواؤں کے باعث کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی ہے۔ مری میں برفباری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔









