جنوبی کوریا: تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ، دو اہلکار ہلاک

جنوبی کوریا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے۔
فوج کے مطابق حادثہ شمالی ضلع گاپ یانگ میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم انہیں جان بچائی نہ جا سکی۔
حادثے کے بعد تمام اے ایچ-ون ایس کوبرا ہیلی کاپٹرز کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں اور تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ فوج نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے تک ہیلی کاپٹر آپریشنز معطل رہیں گے اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔









