
ہاٹ لائن نیوز : جنوبی وزیرستان میں انتخابات کے بعد تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران قانون کے مطابق سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد، امن و امان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 11 فروری تک نافذ رہے گی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔









