جنوبی افریقہ کاعالمی عدالت سےرفع آپریشن روکنےکامطالبہ

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف سے کہا ہےکہ وہ اسرائیل کو کارروائیوں سے روکے اور فوری طور پر پیچھے ہٹ جائے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کی درخواست کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران جنوبی افریقہ کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے جنوبی صوبے رفح میں اسرائیلی فوج کی کارروائی جاری ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو فوری طور پر رفح سے دستبردار ہونیکا حکم دیا۔
وکلاء کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نسل کشی روکنے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حیران ہیں کہ دنیا اب تک اسرائیل کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر سکی۔
وکلا کا موقف تھا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیل کو حکم دیا تھاکہ وہ اسے روکنے کے لیے اقدامات کرے لیکن اسرائیل نے جان بوجھ کر بین الاقوامی عدالت کے احکام کی خلاف ورزی کی۔









