جنرل ہسپتال لاہور میں خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

ہاٹ لائن نیوز : جنرل ہسپتال میں جمعرات کے روز خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کے مطابق پچیس سالہ حنا پطرس کو گزشتہ روز تشویش ناک حالت میں ایل۔ جی۔ ایچ گائنی وارڈ میں لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر خالدہ نے مریضہ کو زندگی بچانے والی ضروری ادویات دے کر علاج معالجہ شروع کیا اوربڑے آپریشن کے ذریعے چار بچے پیدا ہوئے جو اپنی ماں سمیت رو بصحت ہیں، پرنسپل پی۔ جی۔ ایم ۔آئی پروفیسر فرید ظفر نے خواتین ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا جنہوں نے پچیدہ آپریشن کو احسن طریقے اور کامیابی سے مکمل کیا-
بچوں کے والدین اور اہل خانہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہیں، انہوں نے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا جہاں پر انہیں حکومت پنجاب کی پالیسی کے عین مطابق علاج معالجہ کی بہترین سہولیات بلا معاوضہ مہیا کی گئیں۔









