
جناح ہسپتال سے قیمتی سامان چوری
جناح اسپتال لاہور میں بیڈز، اے۔سی، فرنیچر، آپریشن ٹیبلز اور وھیل چیئرز اچانک غائب ہونے پر حکومت نے نوٹس لے لیا، 3 رکنی کمیٹی نے تحقیقات کے بعد حیران کن رپورٹ فراہم کی ہے، جن کی مالیت ایک کروڑ اکیس لاکھ روپے سے زیادہ ہے، جس سے قومی خزانے کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے ڈاکٹر شبیر حسین کو ہسپتال کا سامان غائب ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
جس کے مطابق سات دن میں وضاحت نہ دی گئی تو ان کے خلاف یک طرفہ کارروائی کی جائے گی، 3 رکنی کمیٹی کی طرف سے ڈاکٹر شبیر پر بدعنوانی کے شواہد پیش کیے گئے ہیں، اور یہ مہنگا طبی سامان جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے، اس سے قومی خزانے کو ایک کروڑ اکیس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔









