
انسداد دھشتگردی عدالت
عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی سماعت
عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا حکم دے دیا
آئندہ کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں ہو گا عدالت
عدالت نے ٹرائل کی مزید سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی
سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ٫ اعجاز چوہدری ٫ میاں محمود الرشید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا
زیر حراست ملزمان کے جیل وارنٹ عدالت میں پیش کیئے گئے
خدیجہ شاہ سمیت مقدمہ کے دیگر برضمانت ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے
انسداد دھشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کی
پراسیکیوشن نے ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے
مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں
تھانہ گلبرگ نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 1271/23 درج کررکھا ہے









