
انسداد دہشت گردی عدالت
جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 266 ملزمان کا ٹرائل کی کاروائی
سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ سمیت دیگر برضمانت ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے
عدالت میں ملزمان کی ٹرائل کیلیے حاضری مکمل کی گئی
عدالت جناح ہاؤس کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی
آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کا جائیں گی عدالت
میاں محمود الرشید ٫ اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے پیش نہیں کیا گیا
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو بھی جیل سے پیش نہیں کیا گیا
زیر حراست ملزمان کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں ہیش کیئے گئے
انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی
پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 266 ملزمان کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے
چالان میں میاں محمود الرشید ٫ اعجاز چوہدری ٫ عمر سرفراز چیمہ ٫ خدیجہ شاہ ٫ روبینہ جمیل , صنم جاوید ٫ عالیہ حمزہ ٫ طیبہ عنبرین راجہ ، عائشہ علی بھٹہ ,فرزانہ سرور اور صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض سمیت 266 ملزمان شامل ہیں
خدیجہ شاہ اور طیبہ راجہ کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت ہو چکی ہے
ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے
مقدمہ میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں
چالان کے ساتھ جلاؤ گھیراؤ کی فوٹیج اور شواہد لگائے گئے ہیں
ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے









