جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اطراف میں سکیورٹی مزید سخت

0
54
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اطراف میں سکیورٹی مزید سخت

کراچی میں واقع جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے اطراف سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور ایئرپورٹ جانے والے راستوں پر چیکنگ کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اداروں کے اہلکار ایئرپورٹ کی حدود اور ملحقہ سڑکوں پر موجود رہیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صرف ٹکٹ یافتہ مسافروں کو ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ غیر ضروری طور پر آنے والوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے دفاتر کے اطراف بھی حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ متعلقہ رہائشی علاقوں میں بھی داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور غیر متعلقہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سخت چیکنگ کے باعث ایئرپورٹ پہنچنے میں اضافی وقت لگ سکتا ہے، اس لیے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے کافی پہلے ایئرپورٹ پہنچیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا

Leave a reply