
جمعیت اہل حدیث کے امیر سیالکوٹ میں انتقال کر گئے
مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر چھیاسی سال کی عمر میں سیالکوٹ میں انتقال کر گئے، سینیٹر پروفیسر ساجد 1994 میں پہلی بار سینیٹر منتخب ہوئے، اور اس کے بعد لگاتار چھ مرتبہ ایوان بالا کے رکن رہے، سینیٹ کی مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت کئی کمیٹیوں کے چیئرمین رہے، ساجد میر کچھ عرصہ سے علیل تھے، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔









