جماعت اسلامی کو نہیں چھوڑا، سینیٹر مشتاق احمدکی تردید

0
165
جماعت اسلامی کو نہیں چھوڑا، سینیٹر مشتاق احمدکی تردید

ہاٹ لائن نیوز :: سینئر سیاستدان سینیٹر مشتاق احمد نے جماعت اسلامی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ میرے جماعت اسلامی چھوڑنےکی خبریں درست نہیں حالانکہ میں گزشتہ 3 سال سےکسی ذمہ داری پر نہیں ہوں اورنہ ہی کسی تنظیمی فورم کارکن ہوں تاہم میراپلیٹ فارم جماعت اسلامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، انکے کارکنوں کی جمہوریت کے لیے جدوجہد، قید، جرمانے اور جانوں کی قربانیوں کا احترام کرتا ہوں۔

جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ میرٹ پر پی ٹی آئی کی جمہوری جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، یہ حمایت کسی سیاسی فائدے کے لیے نہیں بلکہ سیاست اور جمہوریت کو بچانے کیلیے ہے۔

Leave a reply