جماعت اسلامی پر سے پابندی اٹھادی گئی

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک کی سب سے بڑی اسلام پسند جماعت جماعت اسلامی پر سے پابندی اٹھا لی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پابندی شیخ حسینہ کی حکومت کے آخری دنوں میں لگائی گئی تھی۔ عبوری حکومت کے حکم کے مطابق حکومت یکم اگست 2024 کے سابقہ حکم کو منسوخ کرتی ہے۔
معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ، جو بھارت فرار ہو گئی تھیں، نے حال ہی میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش اور اس کے طلبہ ونگ اسلامی چھاترو شبرپر اس سال 31 جولائی کو پابندی عائد کر دی تھی، اور اس پر طلبہ کی تحریک کے دوران پرتشدد فسادات میں کلیدی کردار ادا کرنے کا الزام لگایا تھا۔








