جماعت اسلامی نے حکومت ہٹاؤ تحریک کا عندیہ دے دیا

0
174

ہاٹ لائن نیوز : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، اگلی کال آئندہ چند روز میں دی جائیگی، تمام راستے بند ہوئے تو حکومت ہٹانے کی تحریک شروع ہوسکتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کی نہیں پورے پاکستان کی ہڑتال ہے، عوام حکمرانوں کی بڑی بڑی گاڑیوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ زمینداروں پر ٹیکس لگنا چاہیے، تاجر ٹیکس دینے کو تیار ہیں، لیکن انہیں مارکیٹوں کی بنیاد پر ٹیکس کا تعین منظور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زمینداروں پر ٹیکس لگائے گی اور تاجروں کی مشاورت سے ٹیکس پلان کا اعلان کرے گی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت ریلیف دینے کو تیار نہ ہوئی تو انہیں گھر بھیجنے کی تحریک شروع ہو جائہگی، اب لوگ تنگ آچکے ہیں اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

Leave a reply