جعلی رجسٹری بنانے والے ملزم کی ضمانت منظور کیسے ہوئی؟

0
250
جعلی رجسٹری بنانے والے ملزم کی ضمانت منظور کیسے ہوئی؟

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے 1 کروڑ 62 لاکھ روپے کے جعلی رجسٹری کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی ہے،جسٹس طارق ندیم کے روبرو ملزم کی جانب سے عارف گوندل ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، ملزم فیصل اقبال کے خلاف تھانہ منڈی بہاوالدین میں فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دونوں اصل ملزمان توصیف اور رافع اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں، ملزم فیصل نے محض رجسٹری تحصیل دار کے پاس پیش کی، ملزم کا اس فراڈ سے کوئی تعلق نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم فیصل اقبال کی ضمانت منظور کی جائے۔

Leave a reply