جعلی حج ویزے فروخت کرنے پر 4 افرادگرفتار

0
172
جعلی حج ویزے فروخت کرنے پر 4 افرادگرفتار

ہاٹ لائن نیوز : مکہ مکرمہ میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے جعلی حج ویزے اور پرمٹ فروخت کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں دو پاکستانی اور دو سعودی شہری شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے نقدی، موبائل فون ، سمز، جعلی مہریں اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو پھنساتے تھے اور ان سے پیسے لے کر انہیں جعلی حج ویزوں پر پرمٹ دیتے تھے۔

چاروں ملزمان کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کر کے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت کے حوالے کیا جائے گا۔

Leave a reply