جسٹس یحییٰ آفریدی کوچیف جسٹس نامزدکردیاگیا

0
139
جسٹس یحییٰ آفریدی کوچیف جسٹس نامزدکردیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام کی منظوری دے دی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک، سید نوید قمر، کامران مرتضیٰ، رانا انصار، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ آصف نے شرکت کی۔ جبکہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین علی ظفر، بیرسٹر گوہر ،حامد رضا نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

Leave a reply