
ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ آج عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، وہ نئے چیف جسٹس کی حلف برداری کے بعد واپس آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوداعی ریفرنس اور نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اہل خانہ سمیت آج عمرہ پر روانہ ہونگے، وہ یکم نومبر کو وطن واپس آئیں گے۔









