جسٹس قاضی فائز کابطور چیف جسٹس آخری ہفتے کاججز روسٹر جاری

0
140
جسٹس قاضی فائز کابطور چیف جسٹس آخری ہفتے کاججز روسٹر جاری

ہاٹ لائن نیوز : چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان آخری ہفتے ججز کا روسٹر جاری کر دیا ہے۔

رواں ہفتے 6 باقاعدہ بنچ سماعت کرینگے، کمرہ عدالت نمبر ایک میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 3 رکنی بنچ کی سربراہی کرینگے۔

آئندہ عدالتی ہفتے کے لیے سپریم کورٹ کا روسٹر جاری کر دیا گیا، چھ باقاعدہ بینچ تشکیل دے دیے گئے، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت کریگا۔

بنچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ بنچ ٹو کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے جس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل بلال عباسی شامل ہیں۔

جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دورکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا، تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین کریں گے۔

Leave a reply