جسٹس طارق محمود کی ایل ایل بی ڈگری منسوخ، 3 سالہ پابندی عائد

0
148
جسٹس طارق محمود کی ایل ایل بی ڈگری منسوخ، 3 سالہ پابندی عائد

جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی ڈگری منسوخ کر دی ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا امتحانی نتیجہ اور ڈگری غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرنے کے الزام کے تحت منسوخ کی گئی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان پر تین سال کی تعلیمی پابندی بھی عائد کی گئی ہے، جس کے تحت وہ کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ لینے یا امتحانات میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ طارق محمود کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے باقاعدہ طالبعلم نہیں رہے۔

Leave a reply