جرمن صدر کی امریکا-ایران جنگ پر سخت تنقید، غیرقانونی قرار دے دیا

0
58
جرمن صدر کی امریکا-ایران جنگ پر سخت تنقید، غیرقانونی قرار دے دیا

جرمنی کے صدر فرینک والٹر اشٹائن مائر نے امریکا کی ایران کے خلاف جنگ کو ایک تباہ کن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
برلن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کا جواز قابلِ قبول نہیں اور یہ عالمی قوانین کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس جنگ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا تو یہ ایک غیر ضروری اقدام ہے۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جرمن صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف غیرقانونی جنگ پر آواز اٹھانا ایک مثبت قدم ہے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ غزہ اور یوکرین کے معاملات پر مغربی ممالک کا رویہ دوغلا ہے، اور ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے حوالے سے ان کی خاموشی اسی تضاد کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جو لوگ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، انہیں ہر قسم کی خلاف ورزی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے

Leave a reply