جرمن ایئر لائن کا2025ءمیں ہزاروں نوکریاں دینےکااعلان

ہاٹ لائن نیوز : مشہور جرمن ایئرلائن “لفتھنزا” نے ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔
جرمن ایئرلائن نے نئے سال 2025 میں 10 ہزار نئے ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
‘ ایئر لائن کے اعلان کے مطابق اس سال 800 نئے پائلٹس کے علاوہ 2000 فلائٹ اٹینڈنٹ اور ٹیکنیشنز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ زمینی آپریشنز سے متعلق عملہ بھی بھرتی کیا جائیگا۔ جبکہ آفس مینجمنٹ کی خالی سیٹوں پر بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔









