
ہاٹ لائن نیوز : بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سرکاری اراضی پر قبضے کیس میں سپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے کے کیس میں اسپیشل جج ایف آئی اے عدالت اسلام آباد ہمایوں دلاور اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے ہمایوں دلاور ان کے بھائی صادق دلاور اور والد دلاور خان کے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کر لیےہیں۔
مقدمے کیمطابق ملزمان نے عدالتی حکم پر اپنے نام جعلی انٹری کروانے کے بعد زمین ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے رشوت ستانی مصدق عباسی کیمطابق جج ہمایوں دلاور، ان کے بھائی اور والد فراڈ اور زمین کی جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینئر جج ہمایوں دلاور کے خلاف کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔









