
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کو 1982ء میں اپنی بلاک بسٹرفلم قلی کے سیٹ پرخوفناک حادثے کا سامناکرناپڑا،جسکے نتیجے میں وہ طبی طور پرمردہ قراردیدیئےگئے۔
حادثےکےبعد ، وہ شدیدزخمی تھے اور خون بہہ رہا تھا۔ انکوفوری طور پر اسپتال لیجایا گیا ، لیکن انکی حالت تیزی سےبگڑرہی تھی۔
امیتابھ بچن نے ایک انٹرویو میں اس حادثے کو یادکیااورکہا، “میں کومہ میں تھا اور میری آنت پھٹ گئی تھی ، جسکی فوری سرجری ہورہی تھی۔”
امیتابھ کو حادثے کے بعد متعدد سرجری کروانا پڑی اور اس دوران میں تقریبا 75 فیصدجسمانی طاقت کھوگئی۔ حادثے کے وقت ، انکا بیٹا ابھیشیک ابھی صرف6سال کاتھا۔









