جاں بحق ہونے والے 5 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے ڈیفنس کے علاقے خیابان نشاط میں گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس سرجن کے مطابق دو لاشوں کا جناح اسپتال اور تین کا سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں مبینہ طور پر گاڑی کو اوورٹیک کرنے پر شروع ہونیوالی تلخ کلامی بعد ازاں خونریز تصادم میں بدل گئی جس میں 5 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔









