جاپان کی وزیراعظم کا مبینہ طور پر آسيب زدہ سرکاری رہائش گاہ میں قیام

0
106
جاپان کی وزیراعظم کا مبینہ طور پر آسيب زدہ سرکاری رہائش گاہ میں قیام

جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے دارالحکومت ٹوکیو میں واقع وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں باقاعدہ طور پر رہائش اختیار کر لی ہے، جس کے بارے میں عوامی سطح پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ عمارت آسيب زدہ ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق یہ سرکاری رہائش گاہ تقریباً ایک صدی قبل تعمیر کی گئی تھی اور اس کا شمار جاپان کی تاریخی عمارتوں میں ہوتا ہے۔ ماضی میں یہ مقام 1930 کی دہائی کی سیاسی بغاوتوں، اعلیٰ سرکاری شخصیات کے قتل اور ایک وزیراعظم کی ہلاکت جیسے واقعات کا گواہ رہا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ انہی پرتشدد واقعات کے باعث بعض لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہاں جاپانی فوجیوں کی ارواح بھٹکتی ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق موجود نہیں۔
سانائے تاکائیچی نے پیر کے روز اس رہائش گاہ میں قیام شروع کیا، جسے ان کے منصب کی علامتی ذمہ داری بھی سمجھا جاتا ہے۔ ان کے اس فیصلے کو بعض حلقے روایت سے جڑا قدم قرار دے رہے ہیں، جب کہ کچھ افراد اسے ایک جرات مندانہ اقدام بھی قرار دے رہے ہیں۔

Leave a reply