جاپان کا اسرائیل کو اہم تقریب میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : غزہ میں جاری فوجی آپریشن کے دوران فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت کے خلاف احتجاج کے طور پر جاپان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران ناگاساکی پر امریکی جوہری حملے کی یاد میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ناگاساکی کے میئر شیرو سوزوکی نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی انتظامیہ نے اسرائیل کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بجائے ناگاساکی انتظامیہ نے اسرائیلی سفیر کو ایک خط بھیجا جس میں اسرائیلی قیادت پر زور دیا گیا کہ وہ غزہ میں لڑائی بند کرے۔ تاہم فلسطینی نمائندے کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔









