جاپان نے پاکستان کو شکست دے کر پہلی بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

0
264
جاپان نے پاکستان کو شکست دے کر پہلی بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

ہاٹ لائن نیوز : ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا گیا فائنل میچ چوتھے کوارٹر میں 2 -2 گول سے برابر رہا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آؤ ٹ پر فیصلہ کیا گیا، جاپان نے پینالٹی شوٹ آؤٹ مقابلہ 1-4 سے جیت کر پہلی بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، جاپان کی ہاکی ٹیم پہلی مرتبہ اذلان شاہ کپ کا فائنل کھیل رہی تھی۔

جاپان نے پہلے کوارٹر میں پاکستان کے خلاف 1_0 کی برتری حاصل کی جب کہ دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں, تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے 1-2 کی برتری حاصل کی جبکہ جاپان نے چوتھے کوارٹر میں میچ 2-2 گول سے برابر کردیا۔

پینالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کی طرف سے واحد گول عماد بٹ نےکیا، پینالٹی شوٹ آؤٹ میں پاکستان کے رانا وحید اور ارشد لیاقت نے اپنے اپنے گول مس کیے،فائنل سے قبل پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے تین میچ جیتے جبکہ دو میچز ڈرا ہوئے۔

Leave a reply