جانبحق خاتون کے لواحقین کاپولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

0
197
جانبحق خاتون کے لواحقین کاپولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

ہاٹ لائن نیوز : کراچی اسٹیل ٹاؤن پولیس اور وائٹ کرولا گینگ کے درمیان فائرنگ کے واقعے کے بعد اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ کار پر فائرنگ کے وقت ایس ایچ او سٹیل ٹاؤن موجود تھا اور خاتون کے لواحقین کا ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ بے بنیاد ہے۔

واقعے کے حوالے سے ایک اور عینی شاہد رکشہ ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا۔ عینی شاہد کے بیان کے مطابق کار میں سوار ملزمان کلاشنکوف سے فائرنگ کر رہے تھے، ملزمان کے پاس جدید اسلحہ بھی تھا۔

پولیس کے اعلیٰ حکام نے ایس ایس پی علی رضا کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورثا نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کو منظر عام پر لانے کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالنے کے لیے احتجاج کیا ہے۔

Leave a reply