جادوئی اثر : 27 سال سے غائب رہنے والا شخص بازیاب ہو گیا

عمر بن عمران نامی شخص کو اس کے پڑوسی نے 27 سال سے اغوا کیا تھا، لیکن اس نے کبھی مدد کے لیے نہیں پکارا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر کی عمر صرف 17 سال تھی جب وہ 1997 میں الجزائر کے شہر ڈیلفا میں اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے۔عمر خانہ جنگی کے دوران گھر سے غائب ہو گئے تھے۔
اہل خانہ کی طرف سے دن رات تلاش کرنے کے بعد بھی جب وہ نہ مل سکا تو ملکی حالات کے پیش نظر یہ گمان کیا جا رہا تھا کہ اسے اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہو گا۔
تاہم رواں ہفتے 12 مئی کو وہ اپنے گھر سے 200 میٹر سے بھی کم فاصلے پر اپنے پڑوسی کے گھر سے پائے گئے۔ عمر بھیڑوں کی گھاس میں سے برآمد ہوا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان کا اس وقت پتہ چلا جب اغوا کار کے بھائی نے جائیداد کے تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی اور واقعے کو بے نقاب کرتے ہوئے اس گھناؤنے فعل کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ عمر نے کہا کہ اغوا ہونے کے بعد وہ مدد کے لیےپکارنہیں سکتاتھا کیونکہ اغوا کار نے اس پر کوئی ایسا جادو کیا تھا جس سے اس کی زبان بند ہو گئی تھی۔
اس حوالے سے وزارت انصاف کے محکمے کا کہنا ہے کہ متاثرہ کو قید میں رکھنے والا 61 سالہ مشتبہ شخص قریبی قصبے الجوید میں مقامی اتھارٹی کا دروازہ دار ہے جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔









