جاتی امرامیں نواز شریف کےنواسے کی شادی کی تیاریاں جاری

ہاٹ لائن نیوز : جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے نواسے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کیمطابق نوز شریف کےپوتےکی شادی میں سیاسی شخصیات، رشتہ داروں اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں سمیت 700 افراد کو مدعو کیا جائیگا۔
حسین نواز کےصاحبزادےزیدحسین نواز کی شادی کی تقریبات 24 دسمبر سےشروع ہونگی۔
زید حسین کی شادی کے موقع پر مہندی اور ڈھولک کی تقریب 24 دسمبر کو ہوگی، انکی شادی 25 دسمبر کو طے ہے، 26 دسمبر کو جاتی عمرہ میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جائیگا۔
دولہا زید حسین نواز کی شادی 27 دسمبر کو ہوگی اور وہ بارات کیساتھ روانہ ہونگے۔ انکی دعوت ولیمہ کی تقریب 29 دسمبر کو جاتی عمرہ میں ہی ہوگی۔