سیشن عدالت ، جائیداد تنازع پر چچا زاد کزن عمیر کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کا کیس ۔۔عدالت نے ملزم سانول شوکت کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا
ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس نے کیس پر سماعت کی ۔ملزم کے وکیل نے دلائل دیے کہ ملزم پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ۔ ملزم نے کوئی فائرنگ نہیں کی ۔عدالت سے استدعا ہے ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے ۔
دوسری جانب مدعی کے وکیل نے دلائل دیتے کہا کہ ملزم نے جائیداد تنازع پر چچا زاد پر قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کی ۔ ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا جائے ۔ملزم کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں مقدمہ درج ہے









