
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں شیر پاؤ پل پر تقریر، جلاؤ گھیراؤ اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا ٹرائل ہوا،ڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری, میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے ٹرائل کی کاروائی 8 اپریل تک کے لیے ملتوی کر دی، آیندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔
عدالت نے ان ملزموں کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی ہوئی ہیں، انسداد دھشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، ان پر گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے، عوام کو فسادات پر اکسانے، شیر پاؤ پل پر تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے،تھانہ گلبرگ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر درج ہے، تھانہ سرور روڑ میں بھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔









