
ہاٹ لائن نیوز : شیخوپورہ کے علاقے جھبراں منڈی میں کیمپ پر حملے کے دوران تیز دھار ہتھیاروں سے 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
جھبراں منڈی میں ڈیرے پر نامعلوم افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے۔
حملہ آوروں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے 5 افراد کو قتل کردیا جن میں ایک مرد، ایک بچہ اور 3 خواتین شامل ہیں۔
مقتول کام کے سلسلے میں فیصل آباد سے شیخوپورہ آیا تھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔









