تھریڈز میں نیازبردست فیچرمتعارف 

0
238
تھریڈز میں نیازبردست فیچرمتعارف 

 

ہاٹ لائن نیوز : سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز نے صارفین کے لیے پوسٹ شیئر کرنے میں ایک نئی تبدیلی متعارف کرائی ہے۔

صارفین کے مطابق تھریڈز نے سیٹنگز میں جو تبدیلی کی ہے اس کے تحت اب وہ تھریڈز پر شیئر کی گئی پوسٹس کو انسٹاگرام اور فیس بک پر ظاہر ہونے سے روک سکیں گے۔

تھریڈز کی پوسٹ کو دوسرے میٹا پلیٹ فارمز پر شیئر ہونے سے روکنے کے لیے، صارفین کو ایپ اسکرین کے اوپری دائیں جانب دو لائنوں پر ٹیپ کرنا ہوگا، پرائیویسی پر جانا ہوگا اور دیگر ایپس پر تجویز کردہ پوسٹ پر جانا ہوگا، اس کے بعد انسٹاگرام اور فیس بک کا آن اور آف آپشن ہے وہ اپنی مرضی کے مطابق منتخب کیا جا سکتا ہے۔

میٹا دھیرے دھیرے تھریڈز فیچر کو رول آؤٹ کر رہا ہے، لہذا اگر صارفین اپنی ایپ میں یہ نئی سیٹنگ نہیں دیکھتے تو پھر اپ ڈیٹ کا انتظار کریں۔

Leave a reply