توشہ خانہ کیس 2 میں بشریٰ بی بی کےوارنٹ گرفتاری جاری

0
157
توشہ خانہ کیس 2 میں بشریٰ بی بی کےوارنٹ گرفتاری جاری

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کی عدالت نےتوشہ خانہ کیس 2 میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

راولپنڈی کےسینٹرل جج شاہ رخ ارجمندنےپی ٹی آئی کےبانی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ2کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی، بشریٰ بی بی کیس کی سماعت کیلیے عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئے آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست بھی مستردکردی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کےضامن کو بھی نوٹس جاری کرتےہوئے کہاکہ آپکے شارٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیےجائیں۔

Leave a reply