تمہاری بہنیں محفوظ ہیں، اپنی ماؤں کو بچا کر رکھو” اقبال حسین کا اعتراف

0
14
تمہاری بہنیں محفوظ ہیں، اپنی ماؤں کو بچا کر رکھو” اقبال حسین کا اعتراف

پاکستان کے معروف اداکار اور ہدایتکار اقبال حسین، جو اداکارہ بشری انصاری کے شوہر بھی ہیں، اپنے حالیہ انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
حال ہی میں دونوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی اور ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔
اقبال حسین نے انٹرویو میں کہا کہ وہ عموماً اپنی عمر سے بڑی خواتین کو پسند کرتے ہیں، کیونکہ ان کی ذہنی ہم آہنگی ایسی خواتین کے ساتھ بہتر رہتی ہے۔ انہوں نے ایک مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ وہ دوستوں کو مشورہ دیتے تھے کہ “تمہاری بہنیں محفوظ ہیں، اپنی ماؤں کو ان سے بچا کر رکھو”،۔
اس دوران انہوں نے اپنی اور بشری انصاری کی شادی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر وہ شادی کے لیے تیار نہیں تھے کیونکہ ان کی فطرت زیادہ آزاد اور خانہ بدوش تھی۔ تاہم، بشری انصاری کی دلچسپی اور تعلقات کی پیشکش کے بعد انہوں نے سنجیدگی سے رشتہ طے کیا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اقبال حسین نے خفیہ نکاح کے حوالے سے بھی وضاحت کی کہ نکاح کبھی مکمل طور پر خفیہ نہیں ہو سکتا کیونکہ اس میں گواہ اور اہل خانہ شامل ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو دوسروں کی نجی زندگی پر رائے دینے کے بجائے اپنی اصلاح پر توجہ دینی چاہیے۔
اداکارہ بشری انصاری نے بھی بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہیں تاکہ غیر ضروری تنازعات سے بچا جا سکے۔
انٹرویو کے کچھ حصوں پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی سامنے آئی۔ بعض افراد نے سوال اٹھایا کہ اگر اقبال حسین کو بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں تو انہوں نے ماضی میں فرح سعدیہ سے شادی کیوں کی۔ کچھ صارفین نے رمضان ٹرانسمیشن میں اس قسم کی گفتگو کو نامناسب بھی قرار دیا۔

Leave a reply