
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے پوزیشن ہولڈر طلباء کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلباء کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کرنیکی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دینے کی منظوری دے دی جس کے تحت 25 ہزار طلباء کے تمام تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا، جب کہ انہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی ہب کے قیام کی منظوری دی۔ وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر طلباء کے استاد کو انعام بھی دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ اسکالر شپ کی منظوری بھی دی۔









