تمام ٹرینوں کواضافی سٹاپ دینے کا فیصلہ

0
198
تمام ٹرینوں کواضافی سٹاپ دینے کا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں مختلف مقامات پر مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونیوالی تمام ٹرینوں کو ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشنز پر اضافی سٹاپ دیے گئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی کینٹ سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، مسافروں کی سہولت کے لیے درگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشنز پر اضافی اسٹاپ دیے گئے ہیں تاکہ جو مسافر سڑک کی بندش کے باعث کینٹ اسٹیشن نہیں پہنچ سکیں وہ ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہو سکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینیں درگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن پر رکیں گی، فیصلہ مسافروں کی سہولت کے لیے احتجاج کے باعث کیا گیا، پاکستان ریلوے ہر قدم پر مسافروں کے ساتھ ہے۔

Leave a reply