تل ابیب کا بڑا دعویٰ، بسیج فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ بسیج فورس کے ایک سینئر کمانڈر، غلام رضا سلیمانی، کو ایک حملے میں ہلاک کر دیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ رات انجام دی گئی، جس میں مذکورہ کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت ایران کے کمانڈ اور کنٹرول ڈھانچے کے لیے ایک اہم دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی فوجی قیادت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ضرورت کے مطابق مزید اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔
دوسری طرف اس دعوے پر ایران کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔








