تعلیمی بورڈز میں مستقل چئیرمینز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے

تعلیمی بورڈز میں مستقل چئیرمینز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے
حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے، ہائر ایجوکیشن نے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کے لئے نئی پالیسی بنا لی ہے، منظوری کے لئے سمری مریم نواز کو ارسال کی گئی ہے، مستقل چیئرمین کی تعیناتی کے لئے نیوزپیپر میں اشہتار دیا جائے گا۔
نئے رولز کے مطابق پرائیوٹ امیدوار بھی اپلائی کر سکتے ہیں، کنٹرولر، چیئرمین اور سیکرٹری کی تقرری بھی مستقل بنیادوں پر ہو گی،پنجاب میں ابھی تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کا چارج ضلعی کمشنرز کے پاس ہے۔









