تعجب ہےاسرائیل نےغزہ کوکیوں چھوڑدیا؟ ٹرمپ

0
135
تعجب ہےاسرائیل نےغزہ کوکیوں چھوڑدیا؟ ٹرمپ

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر اپنے منصوبے کو موثر قرار دیتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ وہ اس پر مجبور نہیں کرینگے۔

فاکس نیوز ریڈیو کے ایک انٹرویو میں ، ٹرمپ نے کہا کہ انکا منصوبہ در حقیقت موثر ہے لیکن وہ اسے مسلط نہیں کررہے لیکن صرف ایک مشورہ دے رہےہیں۔

انہوں نے اردن اور مصر کی اس تجویز کی مخالفت پر حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ان ممالک کو سالانہ اربوں ڈالر دیتا ہے ، لیکن انکا ردعمل غیر متوقع تھا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر غزہ کے لوگوں کو یہ انتخاب کرنیکا موقع فراہم کیاجاتا ہے کہ آیا وہ وہاں رہنا چاہتے ہیں یا کسی بہتر جگہ پر جانا چاہتے ہیں تو وہ شاید غزہ چھوڑنا چاہینگے۔

انہوں نے غزہ کے مقام کو ایک حیرت انگیز وپرکشش مقام قرار دیا، حیرت کااظہار کرتےہوئےکہاکہ اسرائیل نے اسے کیوں چھوڑا؟

Leave a reply