تشدد سے 23 سالہ گھریلو ملازم جاں بحق

تشدد سے 23 سالہ گھریلو ملازم جاں بحق
حافظ آباد میں اخترٹاؤن کے علاقے میں 23 سالہ گھریلو ملازم تشدد سے جاں بحق ہو گیا ہے، جاں بحق ہونے سے قبل ملازم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ملزمان نے تشدد کر کے اسے چھت پر پھینک دیا تھا۔
دوسری طرف فوت ہونے والے ملازم کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کرنے والے ملزمان پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دے رہے اور ہم پر صلح کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، اس حوالے سے پولیس ذرائع نے کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔








