ترکیہ 13 سال بعد عرب لیگ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کو تیار

0
212
ترکیہ 13 سال بعد عرب لیگ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کو تیار

ہاٹ لائن نیوز : ترکیہ کے سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ترک وزیر خارجہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترکیہ 13 سال بعد عرب لیگ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔

ترک ذرائع نے کہا ہے کہ ترک وزیر خارجہ ہکان فدان کو عرب لیگ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی دعوت اس بات کی علامت ہے کہ عرب لیگ کے ارکان ترکی کے علاقائی کردار کو اہمیت دیتے ہیں۔ انقرہ اس گروپ کے ارکان کے ساتھ ادارہ جاتی سطح پر بھی تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔

Leave a reply