
ہاٹ لائن نیوز : ترکیہ کے ڈرون نے سپرسونک میزائلوں کو تباہ کر دیا جس نے بھارت کی نیندیں اڑا دیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ نے ٹی وی گائیڈڈ سسٹم والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو دشمن کو درست طریقے سےنشانہ بنا سکتا ہے۔ اس کامیابی نےترکیہ کوڈرون ٹیکنالوجی میں سرفہرست ممالک میں شامل کردیاہے۔
تاہم، یہ بھارت کے لیے تشویش کا باعث ہے، کیونکہ پاکستان نے بھی ترکیہ سے ایسے ہی ڈرون خریدے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
بلغاریہ کی فوج کی ایک رپورٹ کیمطابق، یہ ڈرون جدیدجنگ میں ایک ‘گیم چینجرہے۔ تیزرفتار اور درست ترک میزائلوں سےلیس یہ فوجیوں کی جان کوخطرےمیں ڈالےبغیراہداف پرحملہ کرسکتا ہے۔ حالیہ تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ ڈرون جدید ترین ہتھیار لے جاسکتے ہیں، جس سے وہ ایک طاقتور ہتھیار بن جاتے ہیں۔ ترکی دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے ہائپر سونک میزائلوں کو اکینچی ڈرون میں ضم کیا ہے۔









