ترکیہ عدالت نےاستنبول کےمیئر کوجیل بھیج دیا

ہاٹ لائن نیوز : استنبول عدالت نے بدھ کے روز بدعنوانی کے الزامات کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکے بعد میئر اکرم امام الووکوجیل بھیج دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق ، ترک عدالتی فیصلے کے اعلان کے بعد ، ترک وزارت داخلہ نےباضابطہ طور پر استنبول کےمیئرکوعہدےسےہٹادیاہے۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کیمطابق ، اکرم امام الوو پربھی دہشتگردی کاالزام عائدکیاگیا ہے ، لیکن انہیں صرف مالی بدعنوانی کےالزامات میں گرفتار کیاگیاہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد ، اکرم امام الو نے بھی اپنے حامیوں سے ملک گیر احتجاج کی اپیل کی۔









