تربیلا ڈیم کے اسپیل ویز کھولنے کا اعلان، دریائے سندھ کے اطراف احتیاط کی ہدایت

0
198
تربیلا ڈیم کے اسپیل ویز کھولنے کا اعلان، دریائے سندھ کے اطراف احتیاط کی ہدایت

آج دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر تربیلا ڈیم کے اسپیل ویز کھولے جائیں گے، جس کے نتیجے میں دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ حکام کے مطابق پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ اداروں کو پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے جبکہ شہریوں، خاص طور پر دریائے سندھ کے قریبی اور نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مقامی افراد کو آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Leave a reply