تربت : مرکزی بازار میں دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے

0
201
تربت : مرکزی بازار میں دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے شہر تربت کے مرکزی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئےہیں۔

پولیس کیمطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے مرکزی بازار میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس اور امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئیں، دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا جب کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

Leave a reply