تجاوزات سےمتاثرہ افرادکومعاوضہ ادا کرنےکی ہدایت

لاہور میں تاریخی ورثہ کی بحالی اور تحفظ کیلئے “لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائیول” (لہر) قائم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اجلاس کو مسلم لیگ کے رہنما محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایک اجلاس میں منظورکیاگیا تھا۔
محمد نواز شریف “لہر” کی اسٹیئرنگ کمیٹی کےسربراہ ہونگے ، جبکہ متعلقہ افسران پر مشتمل ایک ذیلی فنکشننگ کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کو دور کرنے اور متاثرین کو متبادل فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نواز شریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنیکی بھی ہدایت کی۔
لاہور کےورثہ والے علاقوں کی بحالی کیلیے ایک جامع منصوبہ طلب کیا گیا ہے ، جسکے تحت اس شہر کو چھ زون میں تقسیم کیا جائیگا۔ اجلاس میں زیر زمین پارکنگ کے لئے پانچ مقامات کی بھی نشاندہی کی گئی ، جبکہ بلیو گنبد کو بحال کرنیکے لئے تجاویز اور سفارشات کاجائزہ لیا گیا۔









